قیدیوں کی رہائی،عدالت نے سندھ حکومت کودیت اور جرمانے کی33 کروڑ روپے ایک ہفتہ میں ادا کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 24 اپریل 2019 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں دیت اور جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی پر 37 قیدیوں کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت ،عدالت نے سندھ حکومت کودیت اور جرمانے کی33 کروڑ روپے ایک ہفتہ میں ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں دیت اور جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی پر 37 قیدیوں کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے سندھ حکومت کودیت اور جرمانے کی33 کروڑ روپے ایک ہفتہ میں ادا کرنے کا حکم دے دیا ڈپٹی سیکریٹری داخلہ امان اللہ نے عدالت کو بتایا کہ رقم کی منظوری دے دی گئی ہے جلد ادائیگی کردیں گے جلد نہیں فوری ادا کریں ایک دن آپ کو جیل میں رہنا پڑے تو پتا چلے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ صرف گھگھر پھاٹک حادثے کے دو مجرموں پر ساڑھے 26 کروڑ روپے دیت ہے دیگر قیدیوں کی دیت اور جرمانے کی رقم زیادہ نہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیت کی ادائیگی کیلیے قیدیوں کی عمر کی حد کم کی جائے کوئی 20 سالہ غریب قیدی ہے تو بیس سال تک جیل میں سڑتا رہے گا عدالت کی رقم کی ادائیگی اور قیدیوں کے عمر کے تعین کیلیے قانون سازی کی بھی ہدایت کردی عدالت نے سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں