عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 24 اپریل 2019 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نقیب اللہ قتل کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت سینٹرل جیل میں سماعت ہوئی سابق ایس ایس پی ملیر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر جس میں کہا کہ جان کو خطرہ ہے ہر سماعت پر پیش نہیں ہوسکتا عدالت نے راو انوار کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا عدالت نے حکم دیا کہ راو انوار کی حاضری سے استثنا کی درخواست پرفیصلہ کل سنایا جائیگا کیس میں مقتول نقیب کے والد خان محمد کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں