سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت، پولیس کے گواہ سب انسپکٹرکابیان قلمبند کرلیا گیا

بدھ 24 اپریل 2019 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت، پولیس کے گواہ سب انسپکٹرکابیان قلمبند کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی پولیس کے گواہ سب انسپکٹرنے بیان قلمبند کرادیا گواہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آتشزدگی کے بعد جلے ہوئے کپڑے اور اشیا فرانزک کیلئے کراچی یونیورسٹی بھیجے ۔کیمیکل ایگزامین کیلئے اشیا فیکٹری کی پہلی اور دوسری منزل سے حاصل کی گئیں عدالت کاسانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کا حکم عدالت نے مزید گواہوں کو کل طلب کرتے سماعت ملتوی کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں