ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے لیے انرولمنٹ اور رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان

بدھ 24 اپریل 2019 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء)گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2019 میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے انرولمنٹ اور رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ایسے تمام ریگولر اور پرائیویٹ طلبا جو ابھی تک اپنے انرولمنٹ اور رجسٹریشن فارم جمع نہیں کرواسکے ہیں وہ بروز جمعرات 25اپریل سے بروز 10مئی 2019 تک اپنے فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

گورنمنٹ کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے آرٹس ریگولر اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے طلبا اپنے انرولمنٹ فارم بغیر کسی فیس کے 25اپریل سے 10مئی تک انٹربورڈ کے انرولمنٹ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد کمرہ نمبر چار میں جمع کرواسکتے ہیں۔پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبا اپنے انرولمنٹ فارم 3750روپے فیس کے ساتھ انرولمنٹ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز جمعرات 25اپریل سے بروز جمعہ 10مئی تک انٹربورڈ کے کمرہ نمبر چار میں جمع کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انرولمنٹ فارم کے ساتھ کالج ایڈمیشن سلپ کی کاپی، میٹرک کی مارکس شیٹ کی کاپی لگانا ضروری ہوگی جبکہ تمام ریگولر طلبا کیلئے لازمی ہے کہ ان کے انرولمنٹ فارم متعلقہ کالج کے پرنسپل سے تصدیق شدہ ہوں۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اورحصہ اول و دوم باہم آرٹس پرائیویٹ بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے پرائیویٹ طلبا اپنے رجسٹریشن فارم بروز جمعرات 25اپریل سے بروز جمعہ 10مئی 2019 تک سترہ یا زیادہ گریڈ کے گورنمنٹ افسر اور متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد انٹربورڈ میں واقع HBL کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

انرولمنٹ اور رجسٹریشن فارم جمع کروانے کیلئے خواہشمند طالب علم کا خود آنا لازمی ہے۔ واضح رہے کہ طلبا کو انرولمنٹ اور رجسٹریشن فارم جمع کروانے کیلئے یہ آخری موقع دیا جارہا ہے اس کے بعد کسی صورت بھی انرولمنٹ اور رجسٹریشن فارم جمع نہیں کیے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں