اے این ایف نے کوریئر کمپنی کے دفتر میں ایک پارسل کو روک کر 450 گرام ہیروئن برآمد کرلی

قاسم ٹرمینل پر موجود کنٹینر سے چاولوں کی 5 بوریوں کے اندر سے 15 کلو 10 گرام ہیروئن تحویل میں لے لی

بدھ 24 اپریل 2019 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) اے این ایف نے مختلف کارروائی میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہو ئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کلفٹن کے علاقے میں واقع قاسم انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل پر موجود کنٹینر نمبر 248470-4کو قبضے میں لے کر اس میں موجود چاولوں کی 5بوریوں کے اندر سے 15کلو 10گرام ہیروئن برآمد کرلی ،ترجمان نے بتایا کہ منشیات برآمد کرنے والا ملزم علی اکبر ایک اور کیس میں پہلے سے ہی حراست میں ہے ،اے این ایف نے داود چورنگی نزد الرحمت آئی اسپتال قائد آباد کے قریب کارروائی کر کے 2ملزمان عبدالباسط اور عبداللہ کو گرگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2کلو گرام میتھمفیٹان برآمد کرلی ،اے این ایف نے کلفٹن میں واقع کورئیر کمپنی کے دفتر میں ایک پارسل کو روک کر 450گرام ہیروئن برآمد کرلی ،جو کہ لکڑی کے 3فریم میں چھپائی گئی تھی ،ترجمان نے بتایا کہ پارسل کو ارشد محمود نے راولپنڈی سے بک کروایا تھا جو وسیم صلات کو ٹیکسس یوکے بھیجا جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں