پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں،سفیرمراکش

بدھ 24 اپریل 2019 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا ہے کہ پاکستان ایک انتہائی اہم ملک ہے جس کااقتصادی مستقبل بہت تابناک ہے۔مراکش صنعت و تجارت کے مختلف شعبوں پاکستان سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے ۔ مراکش میں سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ سیاح آتے ہیں اور پاکستان سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لئے انکے تجربہ سے استفادہ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مراکش خام پٹرولیم، ٹیکسٹائل، کپڑا، ٹیلی مواصلات کا سامان ، گیس، بجلی اور ٹرانسمیٹراور پلاسٹک وغیرہ درامد کرتا ہے جس سے پاکستانی تاجر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل اور اکانومی واچ کے چئیرمین اسلم خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر مگر تجارت کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔تجارت میں اضافہ کے لئے دونوںبرادر ممالک آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں