کراچی،سندھ اسمبلی اجلاس ، تحریک انصاف کے رکن ہیلمٹ لیکر آگئے

معلوم نہیں کب کہاں سے کوئی کچھ دے مارے، حفاظت کیلئے ہیلمٹ پہن کر آیا ہوں، جمال صدیقی

بدھ 24 اپریل 2019 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن جمال صدیقی ہیلمٹ لیکر آگئے۔ایوان کی کارروائی کے دوران انہوں نے ہیلمٹ پہن کر اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی رکن نے ہمارے ایم پی اے کو ہیڈفون دے مارا تھا اس لئے معلوم نہیں کب کہاں سے کوئی کچھ دے مارے اس لئے حفاظت کیلئے ہیلمٹ پہن کر آیا ہوں۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر اور جمال شاہ کے درمیان دلچسپ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے کہا کہ یہ آپ کیا کررہے ہیں یہ اسمبلی ہے کوئی موٹر سائیکل نہیں،جمال صدیقی نے جواب دیا کہ مجھے خطرہ ہے میری بہن مجھے مار نہ دیں اسی لئے ہیلمٹ پہن کر آیا ہوں،جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ اپنی تقریر کریں ادھر کان نہ دیں،جمال صدیقی نے جواب دیا کہ ہم تقریر کرتے ہیں کارکردگی بتاتے ہیں تو شور شروع ہوجاتا ہے،اپنی تو کارکردگی ہے نہیں ان کی اگر کچھ ہوگا نہیں تو بچارے کیا بتائیں گے،یہ میری بہنیں ہیں ان کو کیا کہوں یہ تو شور ہی مچائیں گی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں