کراچی، رینجرز نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 24 اپریل 2019 23:09

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتر کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈیفنس، ماڈل کالونی، بہادر آباد اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان شاہ فہد رئیسانی عرف فہدو، خورشید سلمان علی، محمد نعیم، غلام محی الدین، سلمان عرف سلو اور شیر علی عرف شیرا کو گرفتار کیا جو ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، چوری، لوٹ مار اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عظیم عرف عظمو کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیاب بھی برآمد کر لی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں