کراچی ،مظلوموں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور انصاف نہ کرنیوالوں کے خلاف آواز بلند کرنا حسینیت ہے،محمد ثروت اعجاز قادری

بدھ 24 اپریل 2019 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مظلوموں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور انصاف نہ کرنیوالوں کے خلاف آواز بلند کرنا حسینیت ہے، غریب غربت اور انصاف کی عدم فراہمی خوددکشیاں کر رہے ہیں ،حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہے ،حکمرانوں کاشرعی ،آئینی اور اخلاقی فرض ہے غریبوں کو بھوک وافلاس سے بچانے کیلئے روزگار فراہم کریں ، مگر اس کے برعکس ہورہا ہے غربت اور عدم انصاف کے ستائے جب خود کشی کرنے پر مجبور ہوجائیں تو حکمرانوں کی سب سے بڑی نااہلی ہوتی ہے ،لگتا ہے حکمران غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ،حکمران عوام کو ان کے حقوق اور انصاف فراہم نہ کرکے اللہ عزوجل کے عذاب کو دعوت نہ دیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان ․میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان پوری دنیا میں پریشان حال ہیں ،مسلم حکمران خلفائے راشدین کے دور خلافت کو اپنا آئیڈیل بنا لیں تو مسائل حل ہونگے کامیابی وترقی قدم چومے گی کفر کی طاقتیں کمزور ہوجائیں گی ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ غربت اور عدم انصاف کی فراہمی کا وفاقی حکومت ،اعلیٰ عدلیہ فوری نوٹس لے اور مظلوموں کو انصاف فراہم کرئے، انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک مظلوموںکے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی ،کارکنان عوامی مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں