کراچی ، ایم ڈی واٹربورڈانجینئراسداللہ خان کا ایڈیشنل آئی جی کراچی کو مراسلہ

سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے تحت علاقہ ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو شہرمیں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی کیلئے پابند کیا جائے ،مراسلے میں مطالبہ

بدھ 24 اپریل 2019 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) ایم ڈی واٹربورڈانجینئراسداللہ خان نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ایک خصوصی مراسلہ ارسال کیاہے ،مراسلہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے تحت علاقہ ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو شہرمیں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی کیلئے پابند کیا جائے ،شہر میںصرف 8قانونی ہائیڈرنٹس قائم ہیں ان کے علاوہ تمام ہائیڈرنٹس غیر قانونی ہیں ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے مراسلہ میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں قائم صرف 8ہائیڈرنٹس قانونی ہیں ، ان میںسے 6کو معززعدالت کے حکم پرشفا ف طریقہ کا راور قواعد کے تحت آؤٹ سورس کردیا گیا ہے جبکہ عدالتی حکم پر ایک این ایل سی کے تحت اور دوسرا ااورنگی ٹاؤن میں ڈسٹرکٹ منجمنٹ کراچی غربی کے تحت کام کررہا ہے ،ان کے علاوہ شہرمیںاگر کوئی ہائیڈرنٹ چل رہا ہے تو وہ غیر قانونی ہے ،انہوںنے کہا کہ واٹربورڈپولیس کی مددسے شہرسے تمام غیرقانونی ہائیڈرنٹس کا خاتمہ کرچکا ہے ،موسم گرما کی آمد کے بعد بعض علاقوںمیںغیرقانون ہائیڈرنٹس قائم کرنے والے سرگرم نظر آرہے ہیںان کی سرکوبی اورغیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کرنا ناگزیر ہوگیا ہے ،عدالتی حکم کے مطابق غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمہ کیلئے علاقہ ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو پابند کیا جائے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں