طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے،پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ

بدھ 24 اپریل 2019 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ نے کہا کہ طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کوجلابخشنا اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لئے تیار کرنا تعلیم کا بنیادی مقصد اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔طلبہ معاشرے کا اثاثہ اور وطن عزیز کا مستقبل ہیں،لہذا نہیں مستقبل کے عملی شعبوں کے لئے تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تعلیم کے طلبہ کے زیر اہتمام آرٹس لابی جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک تخلیقی اسائمنٹس کی نمائش بعنوان: - ’’ایکسپلورنگ ڈائمنشنز‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے شعبہ تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر معروف بن رئوف کی جانب سے اسائمنٹس کو منفرد انداز سے کروانے کی کوشش کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعبہ تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر معروف بن رئوف نے کہا کہ انسان بنیادی طور پر ورائٹی پسند ہے اور تخلیقیت اس کی گھٹی میں موجود ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے طلبہ کو تخلیقی کاموں کی جانب مائل کیا جائے اورآئوٹ آف دی باکس سوچھنے کی کوشش کروائی جائے۔یہ تخلیقی اسائمنٹس سوشل سائنسز کی زمرے میں استعمال کرکے طلباوطالبات کو مستقبل کا ایک مفید شہری اور باعمل انسان بنانے کے ساتھ ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو نشوونمادینے کے لئے ضروری ہے۔

مذکورہ نمائش میں جامعہ کراچی کے شعبہ تعلیم کے طلباوطالبات کی جانب سے تخلیقی تحریر،اسٹوڈنٹس میگزین،آرٹ ورک ،ماڈلز،ایجوکیشنل گیمز ،وال میگزین اور اسی طرح کے مختلف اسائمنٹس کو پیش کیا گیاجس کو حاضرین نے بیحد سراہا ۔نمائش میں جامعہ کراچی کے اساتذاور طلبہ کے علاوہ کالجز کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں