نشوہ کے والدنے غلط بیانی کرکے جھوٹی ایف آئی آردرج کرائی، ایڈمن دارالصحت اسپتال

ایک شخص کی سزاپورے اسپتال کونہیں دی جاسکتی، معصوم پچی کی موت پرسیاست کی جارہی ہے،احمد شہزاد

جمعرات 25 اپریل 2019 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ایڈمن افسردارالصحت احمدشہزاد نے نشوہ کے والد پر الزام لگاتے ہوئے کہا نشوہ کے والدنے غلط بیانی کرکے جھوٹی ایف آئی آردرج کرائی، ایک شخص کی سزاپورے اسپتال کونہیں دی جاسکتی، معصوم پچی کی موت پرسیاست کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈمن افسر دارالصحت اسپتال احمدشہزاد نے نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے نشوہ کے والد پر الزام لگادیا، احمد شہزاد نے کہا نشوہ کے والد نے غلط بیانی کی اور جھوٹی ایف آئی آردرج کرائی۔

(جاری ہے)

ایڈمن افسردارالصحت اسپتال کا کہنا تھا ایک شخص کی سزاپورے اسپتال کو نہیں دی جاسکتی، کوئی ڈاکٹر کسی کی جان نہیں لے سکتا، ڈاکٹر تعیناتی کے وقت مریض کو شفا دینے کی قسم کھاتے ہیں۔انھوں نے کہا ایسی میڈیکل رپورٹ لائیں جس میں ڈاکٹرکی غفلت ثابت ہو، اگرزہرکاانجکشن دیاتونشوہ ایک ہفتے کیسے زندہ رہی، معصوم پچی کی موت پرسیاست کی جارہی ہے۔خیال رہے نشوہ کے والد قیصر علی نے مطالبہ کیا ہے کہ دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ کوگرفتار کرکینشوہ کیس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، مطالبات منظورنہ ہوء یتو شہریوں کولیکردھرنے پر بیٹھ جاں گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں