کراچی ،رینجرز کی کارروائی ،ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل میں ملوث متحد ہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ملزم کنور عمران علی خان عرف عمران اعجاز ناظم آبادگلبہار سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج رہ چکا ہے،ترجمان رینجرز

جمعرات 25 اپریل 2019 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیا د پرپولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سابق ٹاؤن ناظم لیاقت آباد ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل میں ملوث ایم کیوایم (لندن)سے تعلق رکھنے والے ملزم کنور عمران علی خان عرف عمران اعجاز کو گرفتار کیاجو ناظم آبادگلبہار سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج رہ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا ہے جن میں لیاقت آباد ٹاؤن کے سابقہ ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پرویز محمود کو11 ستمبر 2012 کو ان کے ساتھی خلیق اللہ سمیت تھانہ ناظم آباد کی حدود میں قتل کیا گیاتھا۔ ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ ملزم ایم کیو ایم(لندن) کے لیے اسلحے اور ایمونیشن کو ذخیرہ کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں