حکومت ، سول سوسائٹی اور عوام صحت، ماحولیات اور حفاظت کے لئے معاشرے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کاصحت، ماحولیات اور تحفظ کے موضوع پر پانچویں عالمی سمٹ کے شرکاء سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2019 20:36

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ نہ صرف حکومت بلکہ سول سوسائٹی و عوام بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے صحت، ماحولیات اور حفاظت کے لئے معاشرے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم ہر ایک فرد کو اچھی صحت،اچھا ماحول اور ہر قسم کی حفاظت کو یقینی بنا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ماحولیات، صحت اور حفاظت کے عنوان پر پانچویںعالمی سمٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر افتخار شالوانی نے کہا کہ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اچھی صحت، اچھا ماحول اور ہر قسم کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔اس کیلئے ان شعبوں میںتربیت اور صلاحیتوں کی کمی کو پورا کرنا ہم سب کا فرض بنتا ہے اور ذمہ داری بنتی ہے کہ ان شعبوں کے مطلقہ افراد کو اپنے اپنے شعبوں میںمناسب اور ضروری قسم کی تربیت و استعداد کو بڑھانے کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی وقت کے لئے پیشگی تیار رکھیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںمطلقہ ادارے اور افراد کو اپنا تعاون اور کردار بڑھائیں بدقسمتی سے شہر میںچند ایسے ماحولیاتی اور حفاظتی حوالے سے ناخشگوار واقعات رونماہوئے جن میں ملیر میں ایک بلڈنگ گری اور آگ کے واقعات ہوئے۔اسی طرح گلشن، کلفٹن میں بھی ایسے واقعات رو نما ہوئے۔ جن میں تربیت اور استعد کی کمی کی وجہ سے ناحق اموات واقع ہوئی جن کے سدباب کے لئے حکومت نے ہر سطح پر مثبت اور بر وقت اقدامات کئے لیکن عوام کے لاشعوری لاتعلق اور نامناسب رویوں کی وجہ سے مشکلات بڑھی لہذا ہمیں ان سب اسباب اور واقعات کو نظر میں رکھتے ہوئے آئندہ کے لئے واضع حکمتِ عملی اور پالیسی پر مبنی اقدامات اور راستہ متعین کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہون نے مزید کہا کہ ہم نے مطلقہ اداروں کو نرسنگ و پہرامیڈکس اسٹاف کے ضروری کاغذات اور ڈاکٹروں کے ڈگریوں کے بارے میںمعلومات طلب کی لیکن مطلقہ اداروں نے تعاون نہیں کیا جب تک اپنی انفرادی ذمہ داری محسوس نہیں کریںگے ان مسائل پر قابو نہیں پا سکتے۔ شہری اپنا کچرہ گھروں کے سامنے پھینک دیتے ہیں حکومت نے ایک مربوط نظام کے ذریعے کچرا اٹھانے کا کام ترتیب دیا ہے لیکن۔

20 ملین کی آبادی میں9 ہزار سینٹری ورکررزکیا کردار ادا کر سکتے ہیں لہذا شہری اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے حکومت کے ساتھ اپنا کردار اور تعاون بڑھانے کے لئے سماجی شعور کے لئے آگے بڑھیں اور مطلقہ فرائض کے لئے آگاہی حاصل کریں۔ قبلِ ازیںپانچواں عالمی سمٹ سے صد کراچی چیمبر آف کامرس جنید اسماعیل مقدا معروف صنعت کار سینیٹر عبدالحسیب خان، عتیق ارحمان جبکہ تقریب میںسینیٹڑ جاوید جبار اور صحت، ماحولیات اور مختلف شعبوں سے وابستہ سول سوسائیٹی کے نما ئنگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں کمشنر افتخار شلوانی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں