کراچی ،صوبے کی امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، بسم اللہ خان کاکڑ

جمعرات 25 اپریل 2019 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق جنرل سیکریٹری رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سابق صوبائی وزیر بسم اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کی امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ پے در پے بم دھماکوں اور دہشتگردی کی وارداتوں کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے گرینڈ جرگہ طلب کیا جائے۔ امن و امان کی بحالی کیلئے سیکورٹی اداروں کو مزید فعال بنایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں بسم اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں غربت اور بیروزگاری کے باعث احساس محرومی پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب گوادر میں سی پیک منصوبوں میں گوادر کے حقیقی نمائندے حمل خان کلمتی و دیگر کو مشاورت میں نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

بیروزگاری و غربت کے خاتمے کیلئے جامعہ منصوبہ تیار کیا جائے۔ صوبہ کی موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کررہی ہے۔ صرف کاغذی منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ بسم اللہ خان کاکڑ نے مزید کہا کہ نیب سیاسی رہنمائوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہا ہے۔ سیاسی قیادت کا میڈیا ٹرائل قابل مذمت ہے۔ وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیاں سمجھ سے بالا تر ہیں۔ روپے کی بے قدری ، ڈالر کی اونچی اوڑان، پیٹرولیم منصونعات کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی میں اضافہ کی بنیادی وجہ ہے۔ دریں اثناء بسم اللہ خان کاکڑ کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں