کراچی، ایم کیوایم پاکستان کادار الصحت ہسپتال سیل کرنے پر اظہار تشویش

تاکہ ہسپتال کا انتظام بہتر ہو اور تربیت یافتہ عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے تاکہ معصوم نشوہ جیسے انتہائی افسوسناک واقعہ نہ ہو سکے،ترجمان ایم کیو ایم

جمعرات 25 اپریل 2019 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) ایم کیوایم پاکستان کادار الصحت ہسپتال سیل کرنے پر اظہار تشویش، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ہسپتال کا انتظام بہتر ہو اور تربیت یافتہ عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے تاکہ معصوم نشوہ جیسے انتہائی افسوسناک واقعہ نہ ہو سکے، اسے سیل کیا جانا مسئلے کا حل نہیں۔ معصوم نشوہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر متاثرہ خاندان سے پہلے روز سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

عصمت جونیجو جیسی معصوم بچی کی عصمت دری ایک لرزہ خیز واقعہ ہے جو قابلِ مذمت ہونے کے ساتھ ساتھ گھناؤنا بھی ہے ۔عصمت جونیجو کیس ایک سرکاری ہسپتال میں ہوا لیکن ابھی تک سندھ حکومت نے کوئی سخت قدم نہیں اٹھایا ہے۔ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ سرکاری ونجی ہسپتالوں میں جانچ پڑتال اور علاج کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ہیلتھ کیئر کمیشن کو ایک موثر اور سیاسی اثر و رسوخ سے پاک ادارہ بنانے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی ترامیم پر کام کر رہے ہیں لیکن بنیادی ذمہ داری حکومت کی ہے جو سیاسی بنیادوں پر اٹھائے گئے نمائشی اقدامات میں مصروف ہے - ترجمان نے کہا کہ اسپتالوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے بعد ان کا معیار بہتر بنانے کے بجائے سیل کرنے کا سلسلہ چل پڑا تو عوام کا اللہ ہی حافظ ہے دارلصحت اسپتال میں قرب وجوار سے سینکڑوں مریض روزانہ علاج کرانے آتے ہیں حکومت نے اسے سیل کرتے ہوئے ان مریضوں کے لئے کیا متبادل انتظام کیا۔

ہسپتال کے عملے اور انتظامیہ کی سنگین غفلت کی سزا ملحقہ میڈیکل کالج کے پروفیسر کی گرفتاری کس طور ہو سکتی ہی کیا صوبے بھر میں ایسی شکایات پر ہسپتال و کلینک سیل کئے جائیں گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں