مولانا فضل الرحمن کے صرف اسلام آباد کی طرف مارچ کے اشارے سے عمران خان حواس باختہ ہوگئے، مولانا راشد محمود سومرو

اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی دماغی توازن کھو بیٹھیں گے e مولانا فضل الرحمن کے خلاف بازاری زبان استعمال کرکے عمران نیازی یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ پاکستان کے اعلی ترین منصب کے قطعی طور پر اہل نہیں ، مقامی عہدیداروں اور آحباب سے گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2019 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) مولانا فضل الرحمن کے صرف اسلام آباد کی طرف مارچ کے اشارے سے عمران خان حواس باختہ ہوگئے ہیں لاکھوں فرزندان اسلام اور غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی عمران نیازی دماغی توازن کھو بیٹھیں گے مولانا فضل الرحمن کے خلاف بازاری زبان استعمال کرکے عمران نیازی یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ پاکستان کے اعلی ترین منصب کے قطعی طور پر اہل نہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکریٹری جنرل اور مرکزی ناظم انتخاب مولانا راشد محمود سومرو نے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان کی رہائش گاہ پر ان سے انکے چچا اور سسر مولانا محمد حسین کے انتقال پر اظہارتعزیت اور دعائے مغفرت کے بعد جمعیت علماء اسلام کے مقامی عہدیداروں اور آحباب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قاری محمد عثمان سے تعزیت کرنے والوں میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری شیر افضل خان شیخ الحدیث مولانا قاری مفتاح اللہ جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کے صدر ڈاکٹر قاسم محمود جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سرپرست مولانا عبدالکریم عابد جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سعید عبداللہ الخیر ٹرسٹ کے حاجی محمد طاہر انصاری جامعہ احسن العلوم کے اساتذہ مولانا عنایت اللہ خان مولانا محمد زبیر مفتی حضرت علی مفتی عبدالمنعم سید اکرم شاہ شیرازی قاری غلام یاسین قاضی منیب الرحمن کے علاوہ دیگر بڑی تعداد میں جماعتی احباب شامل ہیں مولانا راشد محمود سومرو اور قاری محمد عثمان نے کہا کہ کسی بھی چھوٹے ذہن کے مالک شخص کو ملک کے اعلی ترین منصب پر فائز کرانے سے پہلے اسکی اہلیت اور قابلیت کو پرکھنا ضروری ہوتا ہے پاکستان میں بدقسمتی سے اقتدار کی حوالگی کے وقت وقتی طور پر انتقامی ماحول میں بسا اوقات ایسے فیصلے بھی ہوجاتے ہیں جنہیں بہرحال ملک اور قوم کو بگھتانا پڑتا ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا اسلامی ملک ہے جو صرف اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا یہاں انتقال اقتدار میں جب ملک کے اسلامی قومی اور ملی تشخص کا لحاظ نہ رکھا جائے تو پھر عمران نیازی جیسے کالے کردار لوگ مسند اقتدار پر قبضہ حاصل کرنے کے بعد وہی کچھ کریں گے جسکی وہ پیداوار ہیں جے یو آئی کے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر عمران نیازی کو لگام نہ دی گئی تو اسکے نتائج بہر حال منفی ہوںگے ان رہنماؤں نے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کے ماتھے پر بد نما داغ ہے پاکستان اور عمران نیازی ایک ساتھ نہیں چل سکتے قیام پاکستان کے وقت لاکھوں فرزندان اسلام نے عمران نیازی کے کالے کردار کو ملک پر مسلط کرنے کیلئے قر بانیاں نہیں دیں تھیں انہوں نے کہا کہ نامناسب اور گھٹیا زبان استعمال کرکے عمران نیازی پاکستان کے اعلی ترین منصب کی توہین اور اپنی حیثیت واضح کررہیہیں اب وقت آگیا ہے کہ محب وطن قومی جماعتیں قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملکر ملک کو تباہی سے بچائیں ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں