آل سندھ کراچی واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کا ایم ڈی واٹر بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 25 اپریل 2019 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) آل سندھ کراچی واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایم ڈی واٹر بورڈ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر شفیع اللہ خان نے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نرخ کے برعکس واٹر بورڈ فی ٹینکر 300 فیصد اضافی چارج کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سرکاری نرخ ایک ہزار گیلن 142 روپے ہے جبکہ واٹر بورڈ 500 وصول کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کی غیر قانونی لائنیں بند کی جائے۔انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ اور ٹیھکیدار مافیا اور غیر قانونی انڈر گراؤنڈ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔تاکہ غریب واٹرٹینکر مزدوروں کو روزگار مل سکے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں