کراچی، حکومت اور اپوزیشن نوک جھونک کی سیاست کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے،محمد ثروت اعجاز قادری

جمعرات 25 اپریل 2019 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نوک جھونک کی سیاست کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے،سیاست کو عبادت سمجھ کر عوامی مسائل کے حل اور ملک کی خدمت کیلئے شعار بنایا جائے ،ٹیکس کو بوجھ امیروں پر کم اور غریب کا خون نچوڑ کر وصول کیا جارہا ہے ،عوام پہلے ہی درجنوں قسم کے ٹیکس ماچس کی ڈبیا سے لیکر بجلی کے بل تک دے رہے ہیں ،،معاشی صورتحال ایسی ہی رہی تو غریب سڑکوں پر نکل آئینگے ،امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے کراچی سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا ،رینجرز کی بہترین کارکردگی نے کراچی کے حالات کو بدل کر تاجروں کو تحفظ فراہم کیا ہے ،تاجر سلیم احمد کے قاتلوں کی گرفتاری سے تاجروں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ،معاشی حب کوبیرونی سرمایہ کاری کیلئے اور انڈسٹریز لگانے کیلئے کام کرنا ہوگا ،کراچی کا شمار دنیا کے بڑے بہترین شہروں میں ہوتا ہے ،کراچی کو پاکستان کا نہیں بین الاقوامی معاشی حب بنانے کیلئے حکومت صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ،انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرکے آگے بڑھنا ہوگا ،معاشی استحکام کیلئے ملک کے عوام حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ستاھ دینگے ،عوام دشمن پالیسیوں سے اجتناب کرتے ہوئے میڈ ان ان پاکستان پالیسیوں کا عملی جامہ پہنانا ہوگا ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں