کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی

ٓملزم فرحان احمد کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے سو گرام آئس پاؤڈر برآمد کرلیا ، مقدمہ درج

جمعہ 26 اپریل 2019 19:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران محکمہ ایکسائز کراچی کی اسپیشل ٹیم نے اے ای ٹی او سید صادقین نقوی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ضلع وسطی میں سر سید گرلز کالج مین ناظم آباد کے قریب سے ایک ملزم فرحان احمد کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے سو گرام آئس پاؤڈر برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملزم تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایکسائز ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ تعلیمی اداروں اور اس کے گردونواح میں منشیات فروخت کرنے والوں اور طلباء و طالبات میں منشیات کا زہر پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں