آمدن سے زائداثاثہ کیس کی سماعت

احتساب عدالت نیجیل میں بی کلاس کی فراہمی پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی

جمعہ 26 اپریل 2019 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) احتساب عدالت نے آمدن سے زائداثاثہ کیس میں جیل میں بی کلاس کی فراہمی پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق،آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت کیلئے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو جیل سے احتساب عدالت کراچی پہنچایا گیا۔عدالت کے باہر پہلے سے موجودپیپلز پارٹی کے کارکنان نے ان کے حق میں نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

آغا سراج درانی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت میں نیب کی جانب سے انکوائری مکمل کرنے کیلئے مہلت طلب کی گئی۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی جبکہ آغا سراج درانی کی جانب سے جیل میں بی کلاس کی درخواست دائر کی گئی۔آغا سراج درانی کے وکیل نے کہا نیب کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے،آغا سراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی ہیں۔عدالت نے جیل میں بی کلاس کی فراہمی پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10مئی تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں