کراچی، ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین کو عیدالفطر کے موقع پر ماہ مئی کو ماہوار تنخواہ مئی کی آخری ہفتے میں ادا کی جائے ،ملک نوید اعوان

پیر 20 مئی 2019 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر ملک نوید اعوان ،مرکزی سیکریٹری جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین ہمایوں ،صوبائی صدر سندھ و مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ ،سیکریٹری جنرل سندھ اکرم راجپوت ،صوبائی صدر پنجاب میاں سرور معراج ،جنرل سیکریٹری پنجاب رمضان دانش ،صوبائی چیئرمین کے پی کے سوار خان صوبائی سیکریٹری کے پی کے ظہیر شیخ صوبائی صدر بلوچستان جان محمد جتک اور صوبائی سیکریٹری بلوچستان محمد عالم سموں نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم قوم اپنا مذہبی تہوار عیدالفطر 5جون کو منارہے ہیں یکم اور 2جون کو ہفتہ اتوار ہونے کے باعث حکومت پنجاب اور کے پی کے نے ماہ مئی کی تنخواہ مئی کے آخر میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن حکومت پاکستان اور صوبہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے تاحال اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔جسکی وجہ سے ان صوبوں اور وفاق کے ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوسکتی ہے لٰہذا عیدالفطر سے قبل ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین اور سرکاری ملازمین کو تنخواہیں مئی کے آخری ہفتے میں ادا کی جائیں تاکہ ملازمین بھی اپنا مذہبی تہوار بیوی بچوں کے ساتھ مناسکیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں