یوم علیؓ کے موقع پر جلوس کے روٹس پر تجاوزات موجود نہیں ہونی چاہئیں،چیئرمین بلدیہ شرقی

پیر 20 مئی 2019 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ یوم علی کے موقع پر بلدیاتی خدمات کی ازخود نگرانی کر رہا ہوں اور کوشش ہے کہ اجلاس ومجالس میں عزاداران کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین یوسی 16نوشاد خان کے ہمراہ نشتر پارک کے اندرانتظامات کا جائزہ لینے کے دوران واطراف یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے روشنی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے دوران کیا انہوں نے نشتر پارک کے اطراف جلوس کے داخلی وخارجی راستوں پر سڑکوں کی درستگی،روشنی،صفائی و سیوریج کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ روٹین کے کاموں کو قطعا متاثر نہ ہونے دیا جائے بعدازاں انہوں نے ایم اے جناح روڈ پر جلوس کے راستوں پر تجاوزات سمیت دیگر بلدیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور واضح احکامات صادر کئے کہ یوم علی کے موقع پر جلوس کے روٹس پر تجاوزات موجود نہیں ہونی چاہیئں جبکہ دیگر بلدیاتی خدمات کے حوالے سے جلوس ومجالس منتظمین کی مشاورت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے افسران ودیگر منتخب نمائندگان بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں