قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا

پیر 20 مئی 2019 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا۔قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں مالی بحران کے باعث دوائیں اور طبی آلات نایاب ہوگئے اور فنڈز نہ ملنے سے انتظامی امور بری طرح متاثر ہوئے ہیں جب کہ عدم ادائیگیوں پر ٹھیکیداروں نے دوائیں اور طبی آلات دینے سے معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے مالی بحران سے وزیراعلیٰ سندھ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اسپتال اور 8 سیٹلائیٹ سینٹرز پر دوائیں اور طبی آلات کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے، فنڈز نہ ملنے سے مریضوں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خط میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا ہے کہ لیاری، نواب شاہ، مٹھی اور خیرپور سینٹرز کے قیام سے اب تک حکومت نے فنڈز نہیں دیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں