کراچی میں نگلیریا فاؤلری نے ایک اور زندگی کا خاتمہ کردیا

پیر 20 مئی 2019 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) کراچی میں نگلیریا فاؤلری نے ایک اور زندگی کا خاتمہ کردیا ہے، چونتیس سالہ شعیب لیاقت آباد کا رہائشی اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھا،ندھ حکومت کی نگلیریا فاؤ لری مانیٹرنگ کمیٹی کے فوکل پرسن ڈاکٹر ظفر مہدی کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے پانی میں کلورین نہیں ملائی جارہی جس کی وجہ سے پانی میں خطرناک بیکٹیریا اور نگلیریا فاؤلری کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کراچی میں نگلیریا فائولری سے تین اموات ہوچکی ہیں۔ اس سے قبل کھارادر کا 44 سالہ رہائشی رشید شاہ نگلیریا سے جاں بحق ہوگیا تھا۔جبکہ سال کا پہلا کیس اورنگی ٹاؤن سے سامنے آیا تھا جہاں 21 سالہ نوجوان انس اسلم خطرناک امیبا کی انفیکشن کے نتیجے میں چل بسا تھا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں