جماعت اسلامی کے تحت بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے 259شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار

یکجہتی : ہر سال کی طرح امسال بھی تقریب عید گفٹ و تقسیم راشن کا اہتمام

پیر 20 مئی 2019 23:04

ٰکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کے تحت فاران کلب میں 21مئی بروز منگل بعد نماز عصر سانحہ علی انٹر پرائز بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے 259شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہر سال کی طرح امسال بھی تقریب عید گفٹ و تقسیم راشن کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، صدر پبلک ایڈ کمیٹی سیف الدین ایڈوکیٹ ، مرکزی اسسٹنٹ سکریٹری جنرل این ایل ایف پاکستان خالد خان ، نائب صدر پبلک ایڈ کمیٹی کراچی طارق جمیل بھولے والا و دیگربھی خطاب کریں گے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں