وفاقی سیکرٹری مواصلات کا کراچی، حیدرآباد موٹر وے کا دورہ

پیر 20 مئی 2019 23:39

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا بغور جائزہ لینے کے لئے ملک بھر کے طول و عرض میں تفصیلی دورے شروع کردیئے ہیں، اس سلسلہ میں وفاقی سیکرٹری مواصلات نے ان خصوصی دوروں کا صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب سے آغاز کرتے ہوئے کراچی، حیدرآباد موٹر وے (M-9) کا پہلا تفصیلی دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر انہیں متعلقہ جنرل منیجر این ایچ اے نے بتایا کہ M.9 سے منسلک سبزی منڈی کے قریب واقع یوٹرن پر ٹریفک حادثات روکنے کے لئے یکطرفہ ٹریفک کے نظام کو فعال بنانا ضروری ہے جس کے لئے مزید ایک یوٹرن کی تعمیر ناگزیر ہے۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات کو یہ بھی بتایا گیا کہ مزکورہ یوٹرن سے منسلک سروس روڈ کی تعمیر مکمل ہوجانے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ختم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے متعلقہ ماہرین تعمیرات اور عملہ پر زور دیا کہ سروس روڈکی تعمیر کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ واضع رہے کہ وفاقی سیکرٹری کے سابقہ احکامات کی روشنی میں تعمیری کمپنی میسر زسکور نے (M-9) پر واقع مرکز اوزان (weigh Station) کے مقام پر سڑک پر ہونے والی روڈ مارکنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ یہاں ضرورت کے مطابق سروس روڈ میسر نہیں ہے معاہدی کی روشنی میں185 کلو میٹر سروس روڈ کی تعمیر ناگزیر ہے۔

وفاقی سیکرٹری کو بتایا گیا کہ میسرز سکور نے 140 کلو میٹرسروس روڈ مکمل کرلیا ہے جبکہ 45 کلو میٹرکا تعمیری عمل جاری ہے۔ وفاقی سیکرٹری نے محسوس کیا کہ بھاری ٹریفک اور گرمی کی شدت کے باعث صرف پانچ کلو میٹر روڈ کے علاوہ باقی تمام متاثرہ حصہ جس کا لیول بری طرح متاثر ہوا ہے، اسے الفوردرست کیا جائے۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس اہم موٹروے پر واقع دوانٹر چینج، بقائی انٹر چینج اور دمبا گوٹھ انٹر چینج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤاور خلل پڑرہا ہے۔

وفاقی سیکرٹری مواصلات کو بتایا گیا کہ دونوں انٹر چینچز کا ڈھانچہ مکمل طور پرتیار ہو چکا ہے صرف تعمیری عمل جاری جو مقرہ مدت میں ضرور پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ وفاقی سیکرٹری کو بتایا گیا ہے کہ M-9 پر واقع کٹھور کے مقام پر مرکزی اوزان (Station Weigh) مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بولاری کے مقام پر مرکز اوزان یعنی وزن کا کانٹا آپریشنل ہے۔ وفاقی سیکرٹری شعیب احمد صدیقی نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ تعمیری عمل میں کسی قسم کی غفلت اور بددیانتی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے اندر اپنا احتسابی عمل جاری ہے جس سے کارگردگی میں واضع بہتری آرہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں