کراچی کے بازاروں ومصروف علاقوں میں بے لگام چارجڈ پارکنگ کو ختم کیا جائے،پی ڈی پی

منگل 21 مئی 2019 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ کراچی کے بازاروں ،دفاتر اور مصروف علاقوں میں بے لگام چارجڈ پارکنگ کو ختم کیا جائے ۔چارجڈ پارکنگ توہین عدالت اور کراچی کے شہریوں کے لئے سہولت کے بجائے خوفناک اذیت بن گئی ہے ۔ چارجڈ پارکنگ کے نام پر عوام کو لوٹنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

وہ کورنگی نمبر 5میں پاسبان ’’جنرل ورکرز میٹنگ ‘‘سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر پاسبان کراچی کے سینئر رہنما محمد حامد صدیقی ،ضلع کورنگی کے صدر کلیم اللہ ملک ، عمیر صدیقی ،مطلوب خان ،سردار جاوید و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سردار ذوالفقارنے کہا کہ عدالت نے بے ہنگم اور بے لگام چارجڈ پارکنگ کو غیر قانونی قرار دیا لیکن کراچی کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں ،مارکیٹس ،مصروف سرکاری و نجی دفاتر کے قریب چارجڈ پارکنگ مافیا وجود میں آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

پارکنگ کے نام پر موٹرسائیکل اور کار والوں سے من مانے چارجز وصول کر لئے جاتے ہیں ۔ خودساختہ رسیدیں اور ٹکٹ چھپوا کر رقم بٹوری جاتی ہے ۔ چارجڈ پارکنگ کا لائسنس، حدود اور اجازت نامہ پوچھنے پر شہریوں کو گالم گلوچ ،بدتمیزی اور زدوکوب کیا جاتا ہے ۔سردار ذوالفقار نے سوال کیا کہ صوبائی ،سٹی اور کراچی کی انتظامیہ چارجڈ پارکنگ سے آنے والی آمدنی کو کہاں استعمال کرتی ہے چارجڈ پارکنگ کے ٹھیکیدارقومی خزانے میں کتنی رقم جمع کراتے ہیں اور کتنی ہڑپ کر لیتے ہیں ۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ،چائنا کٹنگ اور قبضہ مافیا کی طرح چارجڈ پارگنگ مافیا کے خلاف بھی سخت آپریشن کی ضرورت ہے ۔ چارجڈ پارکنگ میں عوام سے کرایہ تو وصول کرلیا جاتا ہے لیکن گاڑی چوری ہونے یا گاڑی کا سامان چوری ہونے پر چارجڈ پارکنگ کے اہلکارذمہ داری قبول نہیں کرتے نیز چارجڈ پارکنگ سے دور گاڑی کھڑی کرنے پر عام سڑکوں پر بھی چارجڈ پارکنگ کے نام پر رقم وصول کرلی جاتی ہے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں