عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے یونائیٹڈ میمن جماعت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں

ناصر حسین شاہ کا آر او پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 21 مئی 2019 22:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) یونائٹڈ میمن جماعت آف پاکستان کے تحت راجکوٹ میں ہسپتال رامسوامی میں عوام کو پینے کے پانی کی سہولت کے لئے آر او پلانٹ کا افتتاح سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلا رنگ و نسل عوام کو پینے کا پانی کی سپلائی کے لئے یونائٹڈ میمن جماعت کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکومت کا مقصد بھی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ کوششیں کرکے عوام کی مشکلات میں کمی کی جائے، پانی بنیادی مسئلہ ہے اس طرح سماجی اداروں کا حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا صوبے کی عوام کیلئے بہترین اقدام ہے، تقریب سے یونائٹڈ میمن جماعت کے صدر عزیز میمن، جنرل سیکریٹری افصل بجھ والا، میمن فیڈریشن کے صدر حنیف موٹلانی، اشفاق میمن نے بھی خطاب کیا، تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی عبدالعزیز میمن، میمن فیڈریشن سپریم کونسل کے چیئرمین حنیف ہارون، اعجاز بکھ عمر موٹلانی، فیصل خانانی، فاروق موٹاوالا، حاجی بابا نے شرکت کی، آر او پلانٹ سے رنچھوڑلائین، رامسوامی اور دیگر علاقوں کی عوام بڑی تعداد میں مستفید ہوگی، آر او پلانٹ کی نگرانی راجکوٹ میں ہسپتال کی انتظامیہ کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں