یوم علی، ڈی جی رینجرز (سندھ) کی زیر صدارت اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد

منگل 21 مئی 2019 22:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں منعقد ہوا، منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی/اسپیشل برانچ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز (ایسٹ، ساتھ، ویسٹ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، سی آئی اے اور ٹریفک)، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران21 رمضان المبارک یوم علی کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یوم علی کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا، اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے مرتب کی گئی حکمت عملی کا بھی ازسرنوجائزہ لیا، اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے بھر میں امن ا مان قائم رکھنے کے لئے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلا ق کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرزاہلکار، رینجرز ہیلپ لائن1101 پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں