ًکراچی ،گلشن اقبال میں کھدائی کے دوران پھٹنے والی واٹربورڈ کی پائپ لائن کی مرمت مکمل

منگل مئی 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) گلشن اقبال بلاک 19میں ترقیاتی کام کیلئے کی جانیوالی کھدائی کے دوران پھٹنے والی واٹربورڈ کی 84انچ قطرکی پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے ،جبکہ مرمت کے بعد مذکورہ لائن سے پانی کی فراہمی بھی معمول کے مطابق شروع کردی گئی ہے واٹربورڈ کے عملے نے مقررہ وقت سے 4گھنٹے قبل ہی متاثرہ لائن کی مرمت مکمل کرلی تھی جس کے بعد دوگھنٹے کاوقفہ دینے اور لائن کو چیک کرنے کے بعد پانی چھوڑا گیا ،واضح رہے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 3بجے گلشن اقبال بلاک 19میں گرڈ اسٹیشن کے قریب ترقیاتی کام کیلئے کھدائی کے دوران کے الیکٹرک کے عملے سے واٹربورڈ کی 84انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی،اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان نے متعلقہ انجینئرز اورعملے کو مطلوبہ مشینری کے ساتھ وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایات دی تھیں جن پر بغیر کوئی وقت ضائع کیئے عملدرآمد شروع ہوگیا تھا۔

#

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments