کراچی، یوم حضرت علیؓ کے حوالہ سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ

بدھ 22 مئی 2019 18:31

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) بلدیہ غربی کی تمام یونین کمیٹیوں میں موجود مساجد، امام بارگاہوں کے اطراف یوم حضرت علیؓ کے حوالہ سے امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں کی صفائی اور روشنی کے موثر انتظامات کئے جائیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ ویسٹ عزیز اللہ آفریدی نے چیئرمین بلدیہ غربی کی ہدایت پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یوم حضرت علیؓ کے حوالہ سے کیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں مختلف زونوں میں موجود امام بارگاہوں اور عزاداران کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ میونسپل کمشنر اور بلدیہ غربی کے جملہ افسران نے یوم علی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات اور کارکردگی سے آگاہ کیا اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور اسٹینڈینگ کمیٹیوں نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کریں تو عزداران کو بہترین ماحول فراہم کیا جاسکتا ہے اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ بہترین ماحول کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں