کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈان، متعدد علاقوں میں بجلی رات سے غائب

بدھ 22 مئی 2019 20:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) شہرقائد کے متعدد علاقے بجلی کے بڑے بریک ڈائون سے متاثرہوگئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون سے شہرکے مختلف علاقے سحرکے دوران تاریکی میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ملیر، قائد آباد، سمن آباد، سہراب گوٹھ، نیو کراچی، ناتھ کراچی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاون، شاہ فیصل کالونی، سہراب گوٹھ، کورنگی 4 ، 5 ، ساڑھے 5 نمبر، سوکوارٹرایریا 36 سی، گلزارہجری اسکیم 33 سمیت صدرکے علاقوں میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

شدید گرمی میں شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق صارفین کے الیکٹرک سے 118 کال سینٹر، سوشل میڈیا، کے ای لائیوموبائل ایپ پررابطہ کر سکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں