سندھ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس 2منٹ بھی نہ چل سکا

بدھ 22 مئی 2019 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دومنٹ سے زیادہ نہ چل سکا۔سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین غلام قادر چانڈیونے کی ۔شرجیل میمن ، گہنور خان اسران اور کریم سومرو اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اے پی سی کے ارکان فرخ شاہ اور فریال تالپور تسلسل کے ساتھ بدھ کو بھی اجلاس سے غیرحاضر تھے جبکہ قاسم سراج سومرو بھی موجود نہیں تھے ۔

اسی طرح محکمہ خزانہ کے سیکرٹری سمیت تمام متعلقہ افسر بھی پانچویں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔اپوزیشن کے نہ ہونے کے باعث سندھ کے افسران بھی اجلاس میں حاضری کے لیے دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔چیئرمین پی اے سی نے اجلاس شروع ہونے کے بعددو منٹ کے اندر اجلاس ملتوی کردیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کے بدھ کے اجلاس میں محکمہ بلدیات کے 2009-10کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جانا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں