ًکراچی، مشیر اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس جاری ہونے کی تردید

3بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اس خبر کہ نیب کا نوٹس بلاول ہاؤس کے عملہ نے موصول نہیں کیا، سختی سے تردید کرتا ہوں، بیان

بدھ 22 مئی 2019 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) مشیر اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس جاری ہونے کی تردید، میڈیا کو جاری بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ اس خبر کہ نیب کا نوٹس بلاول ہاؤس کے عملہ نے موصول نہیں کیا، سختی سے تردید کرتا ہوں۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کیا ہے۔جب بھی نوٹس موصول ہوگا ، ماضی کی طرح تعمیل کریں گے۔ابھی تک چیئرمین پیپلز پارٹی کو باضابطہ کوئی نوٹس نہیں ملا۔اگر کوئی نوٹس ہے تو بھلے سوشل میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جائے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریل گردش کر رہی تھی کہ نیب راولپنڈی بیورو نے بلاول بھٹو کو پارک لین کیس میں طلبی کا نوٹس بلاول ہاؤس کراچی بھیجا تھا۔

(جاری ہے)

نوٹس 17 مئی کو قواعد و ضوابط کے مطابق 17 مئی کو کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔جس میں بلاول کو 24 مئی کو طلب کیا گیا تھا۔بلاول ہاؤس کراچی پہ 20 مئی کے دن کوریئر کمپنی کا ملازم جب نوٹس لے کر پہنچا تو وہاں موجود افراد نے نوٹس کی وصولی سے انکار کردیا۔# ؁۴ 22-05-19/--291 #h# ةکراچی، وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد سے سارے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہورہا ہے،حلیم عادل شیخ = کرپٹ سیاسی حکمران معاشی ترقی میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہے ہیں کسی بھی ڈھیل نہیں دی جائے سب کا احتساب جاری رہے گا، قائم مقام صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ #/h# |کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے ہ وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد سے سارے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہورہا ہے کرپٹ سیاسی حکمران معاشی ترقی میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہے ہیں کسی بھی ڈھیل نہیں دی جائے سب کا احتساب جاری رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام شروع کر کے ملک کے نوجوانوں کی ترجمانی کی ہے پروگرام کے ذریعے لاکھوں بے روزگار نوجوان اپنے کاروبار کر سکیں گے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت سے عوام مایوس ہوچکی ہے پیپلزپارٹی نے کسی بھی محکمہ نہیں چھوڑا ہے کرپشن کی وجہ سے صحت، تعلیم ، بلدیات، سمیت تمام محکمے تباہ ہوچکے ہیں ۔ عوام الناس کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ سندھ میں ایڈ ز کی صورتحال دن بہ دن کشیدہ ہوتی جارہی ہے سندھ حکومت کنٹرول میں کرنے میں ناکام جارہی ہے، پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو سندھ کی عوام کی کوئی فکر نہیں ان کو فکر ہے تو صرف کی ہوئی کرپشن سے بچنے کی ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں