گوادر کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ

جمعرات 23 مئی 2019 21:28

ؑکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان) کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھانے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیئے۔جس کے نتیجہ میں نیلینٹ کے قریب شاہ جہان روڈ چیک پر اسپیشل چیکنگ کے دوران ایک مشکوک ڈمپر میں بجری کے نیچے چھپائی گئی 1,750کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً12.25ملین ڈالر 1886.5) ملین روپے (کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات اور ڈمپر ٹرک کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

ایکسائز پولیس اباڑو نے 30 کلو گرام چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق اباڑو چیک پوسٹ پر ایکسائز انسپکٹر قمر سیال کی قیادت میں پک اپ نمبر کے ایم - 6052 کی تلاشی کے دوران اس میں سے 30 کلو گرام چرس برآمد برآمد کرکے ملزم امان اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاؤہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے ایکسائز پولیس اباڑو کی کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ میں منشیات اسمگل کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادیں۔

انہوں نے اپنے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ہر قیمت پر جاری رکھی جائے گی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں