رمضان اتحاد و اتفاق اور ایثار کی بے نظیر مثال ہے ،حاجی منور علی عباسی

رمضان المبارک رحمت مغفرت اور جہنم سے خلاصی کا سنہری موقع ہے،سردار معظم علی خان منظور عباسی کی جانب سے افطار عشائیہ میں ڈاکٹر صفدر عباسی،صادق میمن،ہادی بخش کلہوڑو سمیت معززین کی شرکت

جمعرات 23 مئی 2019 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) عباسی کلہوڑا تنظیم کراچی کے چیئرمین منظور عباسی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی تنظیم کے سرپرست اعلیٰ چیف سردار و سابق ایم پی اے حاجی منور علی خان اور رکن سندھ اسمبلی سردار معظم علی خان و ڈاکٹر صفدر عباسی سمیت معززین کے اعزاز میں دئے گئے افطار عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے حاجی منور علی عباسی نے کہا ہے کہ ماہِ صیام توبہ کے ذریعے اللہ تبارک و تعالیٰ کو راضی کرنے اور رحمتوں برکتوں اور فیوض و برکات کے نزول کا مہینہ ہے۔

یہ ماہ مقدس نفس کی سرکشی اور جبلی خواہشات کو مار کر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوکر اپنے گناہوں سے توبہ کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان اتحاد و اتفاق اور ایثار کی بے نظیر مثال ہے اس میں بھائی چارگی اور خلوص کی جو مثال ملتی ہے اگر عام حالات میں بھی لوگوں کے ساتھ ہمارا برتائواس محبت کا ہو تو بہت جلد ہم اپنی خامیوں اور الزام تراشیوں سے اجتناب کرتے ہوئے ایک مثالی معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

سردار معظم علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ غور طلب امر ہے کہ ہمارے نزدیک اسلام اور خاص کررمضان المبارک کا تصور کیا ہے کیا چند دن کے لئے ایک اچھا انسان اور اچھا مسلمان بننا یا پوری زندگی خدائے بزرگ و برتر کی بندگی کا حق ادا کرنا اور اس مالک کی بندگی کا حق تو یہ ہے کہ بلا پس و پیش اس کے تمام احکامات پر عمل کیا جائے اور کی رضا حاصل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک امت مسلمہ کے لئے رحمت مغفرت اور جہنم سے خلاصی کا سنہری موقع ہے۔ میزبان منظور عباسی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں کہ اس رب کریم نے میرے دستر خوان کو مہمانوں کی آمد سے سجایا اور مجھے ہر سال کی طرح امسال بھی افطار عشائیہ کے انعقاد کی توفیق عطا فرمائی۔ افطار عشائیہ میں ڈاکٹر صفدر عباسی،سابق صوبائی وزیرصادق میمن،چیئرمین DMCضلع شرقی معید انور،وائس چیئرمین عبدالرئوف،سرکاری افسران ہادی بخش کلہوڑو،ایڈیشنل کمشنر احمد علی قریشی،عبداللہ شاہ،جعفر علی عباسی، آفتاب عباسی،ریاض علی عباسی،طارق مغل،معروف سماجی رہنما لال محمد کلہوڑو،حسنین عباسی،احمد علی گھمرو ایڈوکیٹ،ڈاکٹر نثار خاصخیلی،سابق ناظم یونس بلوچ،قاسم علی عباسی،زین منظور عباسی،زید منظور عباسی،انجمن اتحاد عباسیہ کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر ایوب عباسی،فرید احمد و دیگر نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں