کراچی،ایکسائز پولیس کی کارروائی،30 کلو گرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے۔ مکیش کمار چاولہ

جمعرات 23 مئی 2019 22:36

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ایکسائز پولیس اباڑو نی30 کلو گرام چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اباڑو چیک پوسٹ پر ایکسائز انسپکٹر قمر سیال کی قیادت میں پک اپ نمبر کے ایم 6052 کی تلاشی کے دوران اس میں سے 30 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم امان اللہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

علاو ہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے ایکسائز پولیس اباڑو کی کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ میں منشیات اسمگل کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادیں۔ انہوں نے اپنے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ہر قیمت پر جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں