حکومت سندھ،عیدالفطر پر تمام مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ اور پینشن 31 مئی تک ادا کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 23 مئی 2019 22:36

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) حکومت سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر تمام مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ اور پینشن 31 مئی تک ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 یا 6 جون کو عیدالفطر کے موقع پر ماہ مئی کی تنخواہ اور پنشن یکم جون کے بجائے 31 مئی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان ملازمین میں ورک چارٹڈ اور کنٹیجنٹ ملازمین بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں