عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں چیک اینڈ بیلنس کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

جمعرات 23 مئی 2019 22:36

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں چیک اینڈ بیلنس کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈی آر ٹی اے بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر عوام کی بہت بڑی تعداد اپنے پیاروں سے ملنے کے لئے ملک کے دیگر علاقوں کا سفر کرتے ہیں لیکن ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بلاجواز اور بغیر کسی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ٹرانسپورٹ کے کرایہ بڑھا دیئے جاتے ہیں جس کا اضافی بوجھ مسافروں پر پڑتا ہے اس لئے ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اس سلسلے میں عوام اور مسافروں کو ریلیف فراہم کریں اور اضافی کرایوں کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس سلسلے میں مانیٹرنگ کمیٹیز بنائی جائیں گی جو اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو چیک کریں گی اور اس کی رپورٹ متعلقہ آفس میں ارسال کی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں عوام کو بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں