ٓکراچی،سندھ حکومت کی جانب سے اشتہارات کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت

سی پی این ای کی جانب سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک کی درخواست پر سندھ حکومت،چیف سیکریٹری سندھ اور محکمہ اطلاعات کے سیکریٹری سمیت دیگر کو 30مئی کے نوٹس جاری

جمعرات 23 مئی 2019 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغافیصل پر مشتمل دورکنی بینچ نے سندھ حکومت کی جانب سے اشتہارات کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سی پی این ای کی جانب سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک کی درخواست پر سندھ حکومت،چیف سیکریٹری سندھ اور محکمہ اطلاعات کے سیکریٹری سمیت دیگر کو 30مئی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے اشتہارات کی مدمیں واجبات ادانہ کرنے پراخبارات کے ادارے معاشی بحران کاشکار ہیں۔اس حوالے سے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخودنوٹس لے کر 4ہفتوں میں واجبات اداکرنے کا حکم دیا تھا جس پراب تک سندھ حکومت نے عمل درآمد نہیںکیا۔اس معاشی بحران کی وجہ سے اخباری اداروںکے صحافی اور دیگر کارکن شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ وہ سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے اسے واجبات کی فوری ادائیگی کا پابندکرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں