سردارعلی محمدخان مہر کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، کنورقطب الدین

سابق وزیراعلیٰ سندھ سردارعلی محمدمہر نے عوام کی فلاح وبہبودمیں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کرداراداکیا، راناتنویر احمد

جمعرات 23 مئی 2019 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے سربراہ کنورقطب الدین ،راناتنویر احمد ودیگر نے سابق وزیراعلیٰ سندھ اوروفاقی وزیر سردارعلی محمدخان مہر کی اچانک رحلت کوسندھ کے عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سردارعلی محمدخان مہر نے عوام کی فلاح وبہبود میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کرکرداراداکیا،ان کی رحلت سے پیداہونے والاخلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ سردارعلی محمدخان مہر ایک شفیق ،ملنساراور انسان دوست شخصیت تھے۔راجپوت راہنمائوں نے سردارعلی محمدمہر کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں