کھیل صحت مند معاشرے کے فروغ کے لئے نہایت ضروری ہیں، مرتضی بلوچ

جمعرات 23 مئی 2019 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ معاشرے میں کھیلوں کے فروغ سے ایک صحت مند مقابلے کا رحجان جنم لیتا ہے اور مثبت اور تعمیری کھیلوں میں حصہ لیکر نوجوان اپنے آپ کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گلشن حدید میں تین روزہ سندھ کے قومی کھیل ملاکھڑا کے مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملاکڑہ سندھ کی ثقافت اور تہذیب کے خوبصورت رنگوں میں سے ایک رنگ ہے اور قومی سطح پر اس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ گلشن حدید میں منعقد کردہ ملاکھڑا مقابلہ میں سندھ، پنجاب سمیت کے پی کے کے ملھ پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔ غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے نزدیک آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے صوبائی وزیر برائے محنت غلام مرتضبلوچ نے ملاکھڑا میں اچھا کھیل کھیلنے والے ملھ پہلوانوں اور آرگنائیزرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ملاکھڑا سندھ کا قومی کھیل ہے اس کے فروغ کے لئے سندھ حکومت ملھ پہلوانوں کی بھرپور مدد کرے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کھیلوں کے مقابلے صحت مند معاشرے کے عکاس ہیں اور ان کے انعقاد سے نئی نسل کو بہت سی سماجی برائیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے ملاکھڑا کی افتتاحی تقریب میں وزیر محنت کے ساتھ انفارمیشن سیکریٹری ملیر میر عباس ٹالپر، صدر پی ایس 130 امداد جوکیو، جنرل سیکریٹری میمبر ضلع کونسل منظور حسین، میمبر ضلع کونسل اختر یوسف عارفانی، سری چند ککریجہ، مکھی اودھامل، آفتاب کھوسو و دیگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں