کراچی، سندھ حکومت نے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی حوصلہ شکنی کے لئے اہم فیصلہ کرلیا

بس اڈوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا،صوبائی وزیر ٹرا نسپورٹ سید اویس شاہ

جمعہ 24 مئی 2019 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) سندھ حکومت نے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی حوصلہ شکنی کے لئے اہم فیصلہ کرلیا،بس اڈوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا، سندھ کے صوبائی وزیر ٹرا نسپورٹ سید اویس شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا ہے کہ عید الفطر کے موقعہ پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں چیک ائنڈ بیلنس رکھنے کہ لیے تمام کمشنرز، ڈ ی سی، اور آرٹی نگرانی کریں گے،کراچی سے مختلف شہروں کو جانے والی مسافر گاڑیاں مسافروں سے زائد کرایے وصول کرتی ہیں، سندھ بھر میں اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کہ خلاف انتظامیہ اور پولیس کو کارروائی کی ہدایات جاری کردیں گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید پر کراچی سیمخلتف شہروں کو جانیوالی مسافر گاڑیوں کو کسی بھی مسافرسیا ٪ضافی کرایہ نہ لینیہدایت بھی کی ہے،عید پر کسی بھی مسافر گاڑی کوعوام سے اضافی کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

اویس قادر شاہ نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، مٹھی، میرپورخاص، ٹھٹہ،بدین سمیت تمام اضلاع کیافسران اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرکے روزانہ رپورٹ پیش کریں گیں،وفاقی حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک میں دن بدن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے،کراچی ٹول پلازہ کے قریب مختلف شہروں کو جانے والی اضافی کرایہ لینے والی 40 سے زائد مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں، کارروائی مسافر کوچز، بسز اور وینوں کے خلاف کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کی جانب سے اضافی کرایہ لینے والے کئی مسافروں کو 40 ھزار روپے واپس کروادیے گئے،اضافی کرایہ لینے والی مسافر گاڑیوں پر 27 ھزار کے قریب جرمانہ عائد کیا گیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں