شوکت خانم ہسپتال کیلئے 24کروڑ روپے کا چندہ، وزیراعظم کا اہلیان کراچی سے اظہارِ تشکر

ہفتہ 25 مئی 2019 13:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے 24کروڑ روپے کا چندہ دینے پر کراچی کی عوام سے اظہارِ تشکر کیاہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے فنڈریزنگ افطار میں کراچی کے عوام نے 24کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔وزیراعظم نے کہاکہ میری قوم کی سخاوت کبھی میرے لئے حیران کن نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد رقم اکٹھا کرکے قرضے ادا کردیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں