ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کراچی کے تمام سوک ایجنسیزو میونسپل سروسزکے اداروں سے اپیل

ہفتہ 25 مئی 2019 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ڈاکٹر اے ڈی سجنانی نے مئیر کراچی کے کچرا ندی نالوں میں پھینکنے کے حالیہ بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام سوک ایجنسیز و میونسپل سروسزفراہم کرنے والے ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ٹھیکیدارکچرا لینڈ فل سائیٹ منتقلی پر لینڈ فل سائیٹ پر موجود کمپیوٹرائزڈ پرچی حاصل کریں اور اس پرچی کے مطابق ان ٹھیکیداروں کو ادائیگی یقینی بنانے کے لئے ٹھیکیداروں کو پابند کریں تاکہ کچرا ندی نالوں میں پھینکنے کے عمل کو روکا جا سکے۔

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائیٹ کچرے کی منتقلی کے کام کے لئے ٹھیکیداروں کو ادائیگی وہاں سے کچرے کے وزن کے مطابق حاصل کی گئی پرچی پر کرتا ہے یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کچرا لینڈ فل سائیٹ منتقل ہو رہا ہے ندی نالوں میں نہیں جا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ فل سائیٹ پر پورے کراچی کا کچرا نہیںپہنچ رہا ۔

اس سلسلے میںمتعدد بار اداروں کو خط بھی لکھا جا چکا ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے جام چاکرو اور گوند پاس پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب کیا ہے جس سے ہمیں یہ معلومات بھی حاصل ہوتی ہیں کہ کہا سے کچرا منتقل ہورہا ہے اور کہا سے نہیں ہورہا، اس ضمن میں کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر سوک ایجنسیز و ڈی ایم سیز کی جانب سے صورتحال واضح نہیں کہ وہاں کا کچرا کہا ڈمپ ہو رہا ہے ۔

تمام سوک ایجنسیز و شہری ادارے کوئی نظام ایسا بنائیں کہ تمام کچرا لینڈ فل سائیٹ منتقلی کا عمل یقینی ہو۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ٹھیکیداروں کو پابند کریں کہ لینڈ فل سائیٹ سے کمپیوٹرائزڈ پرچی حاصل کریں۔تمام ادارے پرچی (سلپ)کی بنیاد پراپنے ٹھیکیداروں کو ادائیگی کریں گے تو تمام عمل شفاف ہونے کے ساتھ ساتھ کچرے کی لینڈ فل سائیٹ منتقلی بھی یقینی ہوگی۔ انہوں نے کہا ادارے ایک دوسرے کے تعاون سے ہی شہر کراچی کے مکینوں کو ریلیف فراہم کر سکتے ہیں اور ہم سب کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں