ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کاحیدری مارکیٹ کا دورہ

ہفتہ 25 مئی 2019 17:44

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤنے حیدری مارکیٹ کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملا قات بھی کی۔ اس موقع پر لیاقت آباد اور حیدری جیولرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید فراز احمد،حسن جمیل،شکیل احمد ، اخترشاہد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤنے ایسوسی ایشن کی جانب سے مار کیٹ میں کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کو اس بات کا مکمل یقین د لا یا کہ پولیس کی جانب سے ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن ہر ممکن تعاون کی یقین د ہانی کروانے پر ایس ایس بی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں