رمضان اسلام کی عظمت اور اسلامی انقلاب کا مہینہ ہے،محمد حسین محنتی

ہفتہ 25 مئی 2019 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ رمضان اسلام کی عظمت اور اسلامی انقلاب کا مہینہ ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتیں ایک دوسرے پر الزامات لگاکر قوم کا وقت اور وسائل ضایع کرنے کی بجائے مہنگائی کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، امیر ضلع مولانا واحد بخش ببر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اور سودی نظام معیشت کے نتیجے میں آنے والی مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، عوام کو ریلیف اور ملک کی خوشحالی کے حکومتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، قرآن وسنت کا نظام ہی ملک کو ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلاسکتا ہے، سندھ میں گذشتہ دس سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت کے تسلسل کے باوجود عوام صحت، تعلیم اور صاف پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم جبکہ بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کا آبائی شہر رتودیر سمیت لاڑکانہ آج ایڈز کی وبا کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے،سندھ کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے، تھر میں آج بھی بچے مناسب طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے ہر روز موت کا شکار، ہزاروں ما?ں کی گود اجڑچکی ہے، تیل،گیس اور کوئلے کی دولت سے مالا مال صوبہ اس وقت کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار جبکہ حکمرانوں کی دولت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،کرپشن اور دہشتگردی کے جن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرکے رکھ دیں ہیں جس سے نجات کا واحد راستہ اسلامی نظام اور کرپشن سے پاک قیادت ہے جس کیلئے جماعت اسلامی روز اول سے جدوجہد کررہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ عوام کرپٹ اور نااہل قیادت سے نجات کیلئے دیانتدار قیادت کو منتخب کرکے اپنا اور اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں