پیپلز پارٹی ملک اور عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،سید محمد عمران

ہفتہ 25 مئی 2019 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ PS-95کے انفارمیشن سیکریٹری سید محمد عمران نے غازی آباد میں کارکنان کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک اور عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی حکومت عوام کے لئے عذاب بن گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں