یوم حضرت علی ؓ کے مرکزی جلوس کے انتظامات مکمل ،فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، کمشنر کراچی

متعلقہ افسران منتظمین سے مضبوط رابطہ رکھیںاور ہر ممکنہ تعاون اور سہولت فراہم کریں کمشنر کراچی افتخارشلوانی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ہفتہ کو یوم حضرت علی ؓ کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے روٹ کا دورہ کیا ۔ متبادل راستوں کا معائنہ کیا اور جلوس کے شر کا کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے اورسیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی شرقی عامر فاروقی، ڈی آئی جی جنوبی شرجیل کھرل، ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین احمد ، ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی، پاکستان رینجرز کے سینئر افسران، کراچی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے چیف فائننشیل افسر زبیر چنہ، بلدیاتی اداروں کے متعلقہ افسران، جلوس کے منتظمین شبر رضا اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ مرکزی جلوس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھیں سیکورٹی ، سہولتوں کی فراہمی سڑکوں کی مرمت ، صٖفائی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔کمشنر کو بتایا گیا کہ اس موقع پر فول پروف سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔کمشنر نے گرین لائن منصوبہ پر کام کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا انھوں نے کے آئی ڈی سی کے چیف فائننشل افسر زبیر چنہ کو مرکز ی جلوس کے راستوں کی سہولت کے پیش نظر ضروری اقدامات کر نے کی ہدایت کی ۔ انھوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ منتظمین کے ساتھ مضبوط رابطہ رکھیں اور منتظمین کو ہر ممکنہ تعاون اور سہولت فراہم کریں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں